اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف جنہوں نے علالت کے باعث تمام سرگرمیاں اور بالمشافہ رابطے منسوخ کر رکھے ہیں تاہم جمعہ کوپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق طویل دورانیے کی اس ملاقات میں مختلف قومی امور بھی زیربحث آئے اور وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مزاج پرسی کیلئے آنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پرشہباز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی ہے۔