• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ اسکینڈل، عمران خان الزامات پر عدالت نہیں جائینگے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال عمران خان توشہ خانہ اسکینڈل میں اٹھنے والے سوالات پر قوم کو کیسے مطمئن کرسکتے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ اسکینڈل میں الزامات پر عدالت نہیں جائیں گے، عمران خان اپنے اردگرد نظر دوڑائیں کہیں کسی اپنے نے تو انہیں چونا نہیں لگادیا۔

 محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان پہلے دن سے توشہ خانہ اسکینڈل پر اٹھنے والے سوالات کے جواب نہیں دینا چاہتے، انہیں اسی وقت توشہ خانہ پر جواب دیدینے چاہئے تھے جب صحافی رانا ابرار نے سوالات اٹھائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے توشہ خانہ تحائف کی رسیدیں دکھانے کے بجائے صحافیوں پر حملے شروع کردیئے،عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف خود حاصل کیے اس کا الزام کسی اور پر نہ ڈالا جائے۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان ثابت کریں جیو ان کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کررہا ہے، عمران خان پر توشہ خانہ کو نقصان پہنچانے، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ با ت بھی سامنے آئی ہے کہ آٹھ دوروں پر لیے گئے تحفے ظاہر ہی نہیں کیے گئے، عمران خان اپنے اردگرد نظر دوڑائیں کہیں کسی اپنے نے تو انہیں چونا نہیں لگادیا۔

اہم خبریں سے مزید