• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان یقین دہانی کرائیں لانگ مارچ میں قانون کی پاسداری کریں گے، چیف جسٹس سپریم کورٹ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عمران خان یقین دہانی کرائیں لانگ مارچ میں قانون کی پاسداری کرینگے، قانون کے دائرہ میں احتجاج کریں ،توہین عدالت اختیار کےاستعمال ،عدالتی حکم پر عملدرآمد بارے بہت محتاط ہیں،عدالت عظمیٰ نے وزارت داخلہ کی عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کروائے گئے اضافی مواد اور دستاویزی شواہد پر عمران خان سے جوابی موقف طلب کرلیا ہے جبکہ چیف جسٹس ،عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم توہین عدالت کے اختیار کے استعما ل اورعدالتی حکم پر عملدرآمد کے حوالے سے بہت محتاط ہیں ،چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے جمعہ کے روز پاکستان تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر لانگ مارچ لیکر اسلام آباد آرہی ہے،انھوں نے عدالت سے پی ٹی آئی کو پرامن رہنے اور قانون کی پابندی کرنے کے لئے ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی ،جس پرفاضل چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں ہم ایسا آرڈر جاری نہیں کر سکتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید