کوئٹہ( این این آئی)پی ٹی آئی کے صوبائی صدرقاسم خان سوری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ کی ہدایت پر پی ٹی آئی بلوچستان کی کابینہ، ضلعی تنظیمات اور تمام ونگز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جمعہ25 نومبر کو دوپہر 1بجے لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے لئے پی ٹی آئی بلوچستان کا قافلہ صوبائی سیکرٹریٹ سے نکلے گا۔