کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی بیرون ملک دورہ مکمل کرکے ہفتہ کو کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ پہنچنے پر سینئر سیاست دان نوابزادہ حاجی میر لشکری ِ خان رئیسانی ، نوابزادہ رئیس رئیسانی سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا دریں اثناء نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے مختلف علاقوں سے آنے والے قبائلی عمائدین اور سیاسی کارکنوں نے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔