اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان میں وسط جنوری تک کا چینی کا سٹاک موجود ہے۔ ملک میں ماہانہ 6لاکھ ٹن چینی استعمال ہو رہی ہے۔ اختتام ہفتہ 19نومبر کو پاکستان کے پاس دس لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ بتایا گیا ہے۔ یہ بات پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک نے ہفتے کی رات جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ اُنہوں نے کہا کہ انیس نومبر کی کلوزنگ کے وقت پنجاب میں پونے چھ لاکھ ٹن چینی موجود تھی‘ سندھ میں پونے چار لاکھ ٹن چینی کا سٹاک ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں 50ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ نوٹ کیا گیا۔ تیس نومبر کو سٹاک 8لاکھ ٹن ہو گا۔