• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کا پرائم منسٹر پروگرام میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بطور احتجاج پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ہاکی ایونٹ میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ ایف کے مطا بق حکومت سے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چار عہدے داروں کی حادثے میں شہادت پر امدادی پیکیج کی درخواست حکومت نے منظور نہیں کی۔ چاروں آفیشلز خضدار میں ٹرائلز مکمل کر کے واپس آ رہے تھے کہ حادثےکا شکار ہوگئے تھے ۔ جواب نہ ملنے پر پی ایچ ایف نے ہاکی ایونٹ میں اپنے تمام یونٹ کو شرکت سے روک دیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید