• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTIرہنماؤں کی سی پی او راولپنڈی سے ملاقات، سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سی پی او راولپنڈی سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں اسد عمر، شبلی فراز اور عامر کیانی نے اتوار کی دوپہر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سیدشہزادندیم بخاری سے ان کے دفترمیں ملاقات کی، یہ ملاقات تین گھنٹے سے زیادہ دیرتک جاری رہی ، اس دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں نے راولپنڈی میں لانگ مارچ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،انہوں نے سی پی اوراولپنڈی کو 26نومبر کوعمران خان کی راولپنڈی آمدکے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کاکہا جس پرسی پی اونے وفدکویقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں بہترین حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں 26نومبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور سکیورٹی انتظامات پر گفتگو کی گئی،سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے 26نومبر کو راولپنڈی میں مارچ کی کال دی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید