اوکاڑہ (وارث حیدری)عمران خان کے 26نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کے اعلان کے بعد حکمران اتحاد نے بھی اپنی حکمت عملی تیار کر لی ،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ریاستی اداروں کی آئینی حرمت ،آئین و قانون کی حکمرانی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئےپنجاب اور کے پی کےحکومتوں کو وفاقی حکومت خط لکھے گی جس پر عمل نہ کرنے پر وفاقی حکومت انتہائی آئینی اقدام اٹھانے پر تیار ہو چکی ہے اس سلسلے میں رواں ہفتے خیبر پختون خوا میں حکمران اتحاد نے نیا گورنر تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔