اسلام آباد(جنگ نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے ‘انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اندر ایسی کوئی بحث نہیں ہورہی ‘عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں کسی کے آرمی چیف بننے پرکوئی اعتراض نہیں اوراس سلسلے میں ہماری کوئی چوائس نہیں ہے ۔