• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، پاک افغان حکام باب دوستی ٹریڈ اور آمدورفت کیلئے کھولنے پر متفق

چمن(نامہ نگار) پاکستان اور افغانستان کے سول و ملٹری سرحدی حکام نے آج پیر سے باب دوستی کو دوبارہ ہرقسم کی دوطرفہ ٹریڈ اور پیدل آمدورفت کیلئے کھولنے پر اتفاق کرلیا، ہنگامی فلیگ میٹنگ میں انتشارپسندی ناکام بنانے کا عزم ، دونوں جانب سے غیرمسلح اہلکار تعینات کرنے پر اتفاق کیا گیا، افغان وفد کی جانب سے فائرنگ واقعے کی مذمت، ملزمان کو گرفتار ، سزا دینے کی یقین دہانی ،10رکنی پاکستانی وفد شریک ہوا، حکام کے مابین باب دوستی پر ہنگامی فلیگ میٹنگ میں انتشارپسندی کی کوشسوں کو ناکام بنانے کا عزم کرتے ہوئے افغان وفد نے گزشتہ اتوار کو فائرنگ کے واقعہ میں ایف سی اہلکار کے شہید اور 2کے زخمی کرنے کے عمل کی مذمت اور اسے افسوسناک قرار دیتے ہوئے ملزمان کو ہرصورت میں گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ پاک افغان سرحدی حکام کے مابین دوسری فلیگ میٹنگ میں سرحد پر انتشار پسندی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے باب دوستی کو آج پیر سے معمول کی دوطرفہ ٹریڈ اور پیدل آمدورفت کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا، باب دوستی پر دونوں جانب سے غیرمسلح اہلکار تعینات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید