کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا کہ تسنیم حیدر کے مسلم لیگ کا ترجمان ہونے کی تردید کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ الزامات سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی،لندن میں مسلم لیگ ن کے خودساختہ ترجمان تسنیم حیدر نے الزام عائد کیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل ور عمران پر حملے کی سازش لندن میں ہوئی، مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر عید کےموقع پر قائد مسلم لیگ سے ملے جب درجنوں افراد نے ان سے ملاقات کی تھی ، پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ وہ تسنیم حیدر کو نہیں جانتے، مشیر داخلہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کرلیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں ،مریم اورنگزیب نے کہاکہ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے، تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے، نجی ٹی وی کو چیلنج ہےکہ یہ خبر برطانیہ میں آن ائیر کرے ، برطانیہ میں جھوٹی خبر اس ڈر سےنشر نہیں کرتےکیونکہ پہلے بھی جھوٹ پر جرمانے بھر چکےہیں، جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سےارشد شریف کےاصل قاتلوں سےتوجہ ہٹائی نہیں جاسکتی، مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نےٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں تسنیم حیدرکی پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کہ بظاہریہ بندہ فراڈیا لگتا ہے،نہ کبھی نام سنانہ کبھی دیکھا، کچھ چینلز نے اسے سیدھا ن لیگ کا ترجمان بنادیا،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شرم کرو، جھوٹ کی بھی کوئی حدہوتی ہے، ذلفی بخاری کا ترجمان ہوسکتا ہے یہ اور اکثرپی ٹی آئی کےاجتماعات میں ہی نظر آتا ہے۔مسلم لیگ (ن) لندن کے خودساختہ ترجمان تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی، تسنیم حیدر شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 20 سال سے مسلم لیگ (ن) سے منسلک ہوں، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے، پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20ستمبر اور تیسری 29اکتوبر کو ہوئی۔انہوں نے بتایا: ’مجھے کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے۔ ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا،مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے کہا ہے کہ تسنیم حیدرکولانچ کرنےکامقصدارشد شریف کیس سے توجہ ہٹاناہے ، تسنیم حیدرنے عید کے دن ملاقات کی جب درجنوں افراد قائد سے ملے تھے، حلفا کہتا ہوں کہ اس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر کے ساتھ اپنی تصاویر سامنے آنے پر ردعمل دیا ہے۔ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ مجھے عزت سے نوازا ہے، اس تقریب میں1500سے زیادہ افراد تھے، میں اس آدمی کو نہیں جانتا۔ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہےکہ الزام لگانے والا برطانیہ میں یہ بات کر رہا ہے،اگر الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کرلیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے مشیر برائے داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پر ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا اور اسے شامل تفتیش کرلیاہے۔انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر کے اقبالی بیان کے بعد ن لیگ کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت سےپوچھ گچھ ہوگی۔