• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ ملکی والی بال چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل، رواں ماہ لاہور میں ہوگی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پانچ ملکی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ چیمپئن شپ رواں ماہ 24سے29 نومبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں عالمی نمبر 8 ایران ، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لینگی، پاکستان میں 17سال بعد والی بال کا عالمی ایونٹ کھیلا جائے گا ۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ اس مقابلے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔