اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم ہا ؤس اور وزیر اعظم سیکر ٹیریٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی ون منظور،منصوبہ 31کروڑ 20لا کھ روپے کی لاگت سے چھ ماہ میں مکمل کیا جائیگا، ذ رائع کے مطابق اس منصوبہ کے پی سی ون کی منظوری دیدی گئی ہے۔ منصوبہ 31کروڑ 20لا کھ روپے کی لاگت سے چھ ماہ میں مکمل کیا جا ئے گا۔ یہ منظوری گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن( ر) محمد عثمان کی زیرصدارت سی ڈی اے کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ اسلام آ با د کے زون ون میں سی ڈی اے کے تمام سیکٹرز کی سٹریٹ لائٹس کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جا ئے گا تاہم اس کیلئے کنسلٹنٹ فرم ہائر کرنے کی منظوری دی گئی جو اسٹڈی کرکے اپنی رپورٹ دے گی۔ اس کے پی سی ٹو کی منظوری دی گئی جس کی لاگت34ملین ہے۔ کنسلٹنٹ فرم پی سی ون تیار کرے گی۔ اجلا س نے خیا بان مارگلہ کو سیکٹر ایف نائن ‘ ایف ٹین اور ایف الیون میں توسیع دینے کی منظوری دی۔ دونوں جانب شولڈر کو با قاعدہ تیسری لین کے طور پر تعمیر کیا جا ئے گا۔یہ پراجیکٹ 28کروڑ 60لاکھ روپےکی لاگت سے تین ماہ میں مکمل کیا جا ئےگا۔ اس توسیع کا مقصد مارگلہ ایونیو کی ٹریفک کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اجلاس نے سی ڈی اے کےپلاننگ ونگ کو مستحکم بنا نے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے75کروڑ50لاکھ روپے کے پی سی ون کی منظوری دی۔ 54افسر اور اہل کا ر بھی بھرتی کئے جائیں گے۔ یہ پراجیکٹ سپارکو کےتعاون سے دو سال میں مکمل کیا جا ئے گا۔اس منصو بہ کے تحت پورے اسلام آ باد کی اراضی کی جیو سپیسنگ کی جا ئے گی۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سی ڈی اے آفس میں بیٹھ کر دیکھا جاسکے گا کہ کہاں سی ڈی اے اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے یا غیر قانونی تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ اسلام آ باد میں پبلک ٹر انسپورٹ سسٹم کے پی سی ون کی منظوری موخر کردی گئی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نسٹ یو نیورسٹی کی اسٹڈی کی روشنی میں بس روٹس کی تعداد 6سے بڑھا کر15 کردی گئی ہے۔اجلاس نے فیصلہ کیا کہ بسوں کی خریداری سی ڈی اے کی بجا ئے اپریٹر خود کرے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکٹرانک بسیں خریدی جائیں اور چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کیلئے آئیسکو حکام سے بات چیت کی جا ئے۔ 93کورٹس کے جوڈیشل کمپلیکس کے پی سی ون پر نظر ثانی کی منظوری دی گئی۔ پراجیکٹ کی لاگت 1385ملین سے بڑھ کر2600ملین ہوگئی ہے۔ بورڈ نے سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کے منصوبہ پر غور موخر کر دیا، اس کیلئےپہلے ماحولیاتی اسٹدی کرائی جا ئے گی۔ یہ بھی جائزہ لیا جا ئے کہ یہ منصو بہ سی ڈی اے کو کرنا چاہئے یا ایم سی آئی کو۔سیکٹر آئی الیون فور میں آٹھ ایکڑ اراضی پر یہ سلاٹر ہا ؤس 2757ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونا ہے۔ اس پراجیکٹ کو پبلک پر ائیویٹ پارٹنر شپ پر مکمل کرنے کی بھی تجویز ہے۔ اجلاس نے ڈپلومیٹک اینکلیو میں توسیع کی منظوری دی جس کیلئے تین سٹریٹ سڑکیں تعمیر کی جا ئیں گی۔ان کی تعمیر پر747ملین روپے لاگت آ ئے گی۔منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔