• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیبہ گل کی جھوٹے مقدمات پر کارروائی کی درخواست، سابق ڈی جی نیب لاہور و دیگر احتساب عدالت طلب

لاہور ( نمائندہ جنگ ) احتساب عدالت لاہور نے مبینہ جھوٹے مقدمات بنانے پر طیبہ گل کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سابق ڈی جی نیب لاہور و دیگرکو3 جنوری کودلائل کیلئے طلب کر لیا،طیبہ گل عدالت میں پیش نہیں ہوئی ،طیبہ گل نے درخواست میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم اور تفتیشی افسر سردار عمران ڈوگر سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ، درخواست میں موقف اپنایا کہ جھوٹے مقدمات سے عدالت نے مجھے فروری 2021 میں بری کر دیا تھا، مقدمات بنانے والے نیب افسران کیخلاف عدالت کاروائی کرے، نیب نے طیبہ گل کی درخواست پر عدالت میں مؤقف اپنا رکھا ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں ایک سال تاخیر سے دائر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید