• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شوگرملز ایسوسی ایشن کو مکمل تعاون اور مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی ہے، پیر کو وزیر خزانہ سے ایسو سی ایشن کے چیئرمین عاصم غنی عثمان کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی،شوگر انڈسٹری کےمسائل، چینی سٹاک کی دستیابی ، برآمد بارے آگاہ کیا ]وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےخزانہ طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد، وائس چیئرمین پی ایس ایم اے سکندر ایم خان، احمد ابراہیم ہاشم بھی ملاقات میں موجودتھے، عاصم غنی عثمان نے وزیر خزانہ کو ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں شوگر انڈسٹری کے کردار سے آگاہ کیا جی ایس ٹی سے متعلق شوگر انڈسٹری کو درپیش مسائل، چینی کے سٹاک کی دستیابی اور برآمد کے بارے میں بتایا،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے چینی کے سٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے اور قیمتوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا، انہوں نے چیئرمین پی ایس ایم اے کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت شوگر انڈسٹری کیساتھ ساتھ پاکستان میں گنے کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، موجودہ حکومت کا مقصد کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرناہے تاکہ ملکی معیشت کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا سکے،وزیر خزانہ نے وفد کو مکمل تعاون اورانکے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا شوگر ملزایسو ایشن کے مرکزی عہدیداران نے وزیرِخزانہ ، وزیر فوڈ سکیورٹی کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے تحمل مزاجی کیساتھ ایسوس ایشن کے تحفظات سنے اور انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کروائی،مرکزی عہدیداران 24نومبر کو وزیر فوڈ سکیورٹی سے دوبارہ ملاقات کرینگے امیدہے کہ آئندہ اجلاس میں مذاکرات کامیاب رہیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید