• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا آرمی چیف سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی(ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ روز ملکی سیاست کے لئے فیصلہ کن ہیں، بعد ازاں ملک الیکشن کی طرف جائے گا‘کرونایاڈروناکافیصلہ بھی72 گھنٹوں میں ہوجائیگا‘جو بھی نیا آرمی چیف آئے گاوہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گااورملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا ۔ پیر کو اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو کسی کی بھی تعیناتی پر اعتراض نہیں ،نواز شریف کیئرٹیکرکا دورانیہ بڑھوانااور من پسند تعیناتی چاہتے ہیں۔ ایک ٹکٹ میں دو مزے نہیں مل سکتے۔
اہم خبریں سے مزید