پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقہ رام کشن میں ملزمان نے شہری کو اغواءکرکے تہہ خانہ میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی، بعد میں موبائل فون و نقدی چھین کر اسے چھوڑ دیا۔
مدعی مسمی (ح) نے رپورٹ درج کرائی کہ رام کشن کے علاقہ میں ملزم فرمان اس سے زبردستی موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا تھاجس پر اس نے پیچھا کیا ، جونہی وہ اسکے قریب پہنچا تو فرمان نے پستول کی نوک پر اسے خالی پلاٹ لے گیا جہاں پہلے سے موجود ملزمان بلال اور ایک جوان لڑکے نے اسے مکان کے تہہ خانہ میں موبائل فون کا کیمرہ آن کرکے زیا دتی کا نشانہ بنایا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔
ہوش آنے پر اسے چھوڑا گیا تاہم اس سے موبائل فون اور 1100روپے چھین لیے گئے۔
پولیس نے ملزمان کےخلاف مختلف دفعات 365,377,292کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔