• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے ہلاکت کے بعد چین میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ

بیجنگ( مانیٹرنگ نیوز) چین میں کورونا سے ہلاکت کے بعد ایک بار پھر سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں۔

بیجنگ میں اسکول، ریسٹورنٹس، مالز اور جمز بند کردیے گئے ، اسکولوں کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں کورونا کے باعث 3 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ حکومت نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،چین میں پیر کو 26824 نئے کیس سامنے آئے۔

ملک میں مجموعی طور پر ویکسی نیشن کی شرح 92فیصد ہے،بیجنگ میں اسکول، ریسٹورنٹس، مالز اور جمز بند کردیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید