• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فتح، ورلڈ کپ فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال میں ارجنٹائن کی سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کی دس بڑی شکستوں میں شامل کرلیا گیا۔ لوسیل اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال میچ کے دوران شائقین نےسعودی عرب کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کھل کر داد دی۔ ورلڈکپ میں سعودی عرب نے عالمی نمبر تین ارجنٹینا کو ہرا کر دنیا میں تہلکہ مچادیا، اسے ورلڈکپ تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔ ماضی میں ایسا بھی بارہا ہوا ہے جب نسبتاً کمزور ٹیم نے خود سے کہیں زیادہ مضبوط اور فیورٹ ٹیموں کو ڈھیر کیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 1966 میں انگلینڈ میں میگا ایونٹ میں شمالی کوریا کے پاک ڈو اک نے طاقتور اٹلی کے خلاف گول کرکے اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔ ورلڈکپ کے بعد وطن پہنچنے پر اطالوی ٹیم کا گندے ٹماٹروں سے استقبال کیا گیا تھا۔ 2014 میں برازیل میں ورلڈکپ میں انگلش ٹیم ٹائٹل کیلئے مضبوط ترین امیدوار تھی۔ لیکن اسے امریکی فٹبال ٹیم نے حیران کن شکست سے دوچار کرکے اس کی مہم کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا۔1982 میں اپنا پہلا ورلڈکپ کھیلنے والی الجزائر کی ٹیم نے فٹبال پاور ہاؤس مغربی جرمنی 2-1 سے زیر کرکے گروپ اسٹیج میں مشکلات پیدا کردی تھیں، لیکن یہ ٹیم جرمنی کی آسٹریا کے خلاف ایک گول سے مشکوک فتح کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔ میراڈونا کی ارجنٹائن 1986 میں دفاعی چیمپئن تھی لیکن اسے کیمرون کے ہاتھوں ناکامی نے جھنجھوڑ دیا تھا۔ کیمرون نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔1998 کی عالمی اور 2000 کی یورو چیمپئن فرانس سے 2002 کے جاپان اور کوریا میں منعقدہ ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کی امید تھی لیکن سینیگال کے ہاتھوں پہلے راؤنڈ میں شکست نے اس کی کاوشیں ناکام بنائیں اور ٹیم میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید