کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوششوں سے جنوبی افریقا میں ہونے والے نیشنز کپ میں پاکستانی ٹیم کی شر کت یقینی ہوگئی فنڈز کے انتظامات ہوگئے ہیں. نیشنل بینک اور پی ایس بی نے مالی معاونت کی یقین دہانی کرادی۔پی ایچ ایف کے سکریٹری جنرل سید حیدر حسین کے مطابق پی ایچ ایف نیشنل بنک سے ہاکی کی ترقی و ترویج کے لئے طویل مدت معاہدہ کرے گا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی دورے کیلئے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹیم کو روانگی کیلئے اب صرف جنوبی افریقا کے ویزے کا انتظار ہے۔ نیشن کپ میں شرکت نہ کرتے تو 15 ہزار یورو کا جرمانہ اور پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا تھا، نیشن کپ میں شرکت سے پرولیگ کھیلنے کا سنہری موقع مل سکتا ہے ۔