اسلام آباد(حنیف خالد )وفاقی حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان چینی کے حاضرا سٹاک کے اعدادوشمار میں سخت تفاوت سامنے آیا ہے جبکہ پنجاب شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان میں چینی کا ذخیرہدس لاکھ ٹن سے نیچے رہ گیا ہے ،اس میں سے پنجاب کے پاس پانچ لاکھ پچاس ہزار ٹن چینی ہے سندھ کے پاس تین لاکھ ساٹھ ہزار ٹن اور خیبرپختونخوا کے پاس پچاس ہزار ٹن چینی رہ گئی ہے ،اس طرح پورے ملک میں چینی کا سٹاک 22نومبر 2022کو نو لاکھ 60ہزار ٹن تک نیچے آگیا ہے ،منگل کو چینی کے ایکس مل ریٹ سب سے زیادہ کے پی کے میں 87روپے75پیسے کلو رہے ۔