لاہور (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم فیصلہ کر چکی، انتشار سے نکلنے کا واحد راستہ شفاف الیکشن ہیں‘ کپتان گولیاں کھانے کے باوجود ڈٹا ہوا ہے، اپنی حقیقی آزادی کےلئے باہر نکلنے کےلئے قوم تیار ہے، جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا روزانہ معیشت کی تباہی میں اضافہ ہوتاجائےگا‘جمعہ کی صبح سے فیض آباد میں خیمہ بستی لگا دی جائے گی‘فیض آباد پر عمران خان کا اسٹیج لگایا جائے گا، مشاورت کر لی گئی ہے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگومیں اسدعمر کا کہناتھاکہ یہ معیشت کو جس صورتحال میں لے کر آگئے ہیں وہ قومی سلامتی کا خطرہ بنتا جارہا ہے۔