• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے آرمی چیف کیلئے ادارے کو غیر سیاسی بنانا حقیقی چیلنج، شفقت محمود، برطانیہ کی طرح ہمیں بھی انٹیلی جنس ایجنسی کو قانون کے تابع کرنا ہوگا، شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کیلئے ادارے کو غیر سیاسی بنانا حقیقی چیلنج ہے جبکہ ڈاکٹر شیریںمزاری کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی طرح ہمیں بھی انٹیلی جنس ایجنسی کو قانون کے تابع کرنا ہو گا۔ شفقت محمود نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ نئے آرمی چیف کیلئے ادارے کو غیر سیاسی بنانا حقیقی چیلنج ہے ۔ ادھر تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت تمام ریاستی اداروں کیلئے قوانین موجود ہیں۔ برطانیہ میں ایم آئی فائیو اور ایم آئی سکس قانون کے ماتحت ہیں۔ ہمیں بھی انٹیلی جنس ایجنسی کو غیر سیاسی بنانے کیلئے ایسا ہی کرنا ہو گا ۔
اہم خبریں سے مزید