اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جودعباس حسن نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج پرتھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسدعمر،علی نواز اعوان وغیرہ کی ضمانت منظور کرلی جبکہ تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں راجہ خرم نواز، فیصل جاوید، اور عامر کیانی وغیرہ کی درخواست ضمانت میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ منگل کو تھانہ آئی نائن مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عامر کیانی،راجہ خرم نواز، فیصل جاوید اور دیگر عدالت پیش ہوئے،عامر کیانی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا جوکہ بے بنیاد ہے۔