• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی رفیع عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سراج الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی آمد کے فوراً بعد مفتی اعظم پاکستان رئیس دارالعلوم کراچی دارلعلوم جاکر مرحوم مولانا مفتی رفیع عثمانی کے بھائی اور دارالعلوم کراچی کے مہتمم مفتی تقی عثمانی ، صاحبزادے مفتی محمد زبیر عثمانی ،داماد مفتی نعیم اشرف اور دیگر علماء کرام سے ملاقات کی اورمولانا مفتی رفیع عثمانی ن کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال سے پاکستان اور پوری امت ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی ان کی دینی،علمی و فکری میدان میں شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر رہے گا، مفتی اعظم جسمانی طور پر تو فنا ہوگئے لیکن عملی طور پر صدقہ جاریہ چھوڑ کر گئے ہیں، ملاقات میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امراء اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ، نائب امیر محمد اسحاق خان ، امیر ضلع کورنگی عبد الجمیل، جمعیت اتحاد العلماء کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے ۔