• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹینا کی شکست کے بعد شائقین فٹ بال میسی کو تلاش کرنے لگے

دوحا (جنگ نیوز) سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی اپنی ٹیم کی ورلڈکپ میں سعودی عرب کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد مذاق کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ عرب فٹبال فینز کی جانب سے انہیں مسلسل ہدف بنایا جاریا ہے۔ فیفا ورلڈکپ 2022 میں منگل کو سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا تھا جس کے بعد فاتح ٹیم کے مداحوں نے کپتان لیونل میسی کو ڈھونڈنا شروع کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد اسٹیڈیم کے باہر سے ایک ٹی وی رپورٹر لائیو شو کررہا تھا کہ اس دوران کچھ سعودی مداحوں نے میسی کی ٹرولنگ کی۔ سعودی مداحوں نے غیرملکی رپورٹر سے پوچھنا شروع کردیا کہ میسی کہاں ہے؟۔سعودی مداحوں کے دلچسپ انداز میں میسی سے متعلق پوچھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیرملکی رپورٹر بھی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے مداحوں کو مبارک باد دیتا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو میچ کے بعد گفتگو کے دوران لیونل میسی کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا دھچکا ہے، ایک شکست جو تکلیف دیتی ہے، لیکن ہمیں اپنے آپ پر بھروسہ برقرار رکھنا ہوگا۔