• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تسنیم حیدر اور ان کے وکیل کے قتل کی سازش پر متضاد بیانات

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) سابق وزیراعظم عمران خان اور صحافی ارشد شریف کے قتل کے سازش میں شریک ہونے کے دعویدار تسنیم حیدر اور ان کے وکیل نے قتل کی سازش کے حوالے سے متضاد بیانات دیئے ہیں اور تسنیم حیدر کے وکیل کا بیان تسنیم حیدر کی تردید کرتا ہے۔ قتل کی اس سازش کے حوالے سے سید تسنیم حیدر شاہ نے اپنے وکیل مہتاب انور عزیز کے ساتھ اپنی پریس کانفرنس میں قتل کی مبینہ سازش کے ثبوت کے بارے، جس میں انھوں نے نواز شریف، پاکستان مسلم لیگ (ن) یوکے کے رہنما ناصر بٹ کو ملوث قرار دیا تھا، بات کرتےہوئے تسنیم حیدر اور ان کے وکیل نے ایک دوسرے کی تردید کی، جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کے پیش کردہ ثبوت پر سکاٹ لینڈ یارڈ کے انسداد دہشتگردی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کیوں نہیں کیا؟ جبکہ وہ واضح شہادتیں ہونے پر فوری کارروائی کرتا ہے، تسنیم حیدر اور ان کے وکیل مہتاب انور عزیز دونوں نے تسلیم کیا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ابھی تک ان لوگوں کے خلاف تسنیم حیدر جن لوگوں پر الزامات لگائے ہیں کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید