• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(آئی این پی)جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف تعینات ہو گئے ہیں، ان سے قبل کون کون سپہ سالار کے عہدے پر رہ چکے ہیں اور ان کی مدتِ ملازمت کتنی تھی ؟۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں اب تک 16 آرمی چیف اپنی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں، جنرل عاصم منیر ملک کے 17 ویں سپہ سالار ہوں گے۔

اگر ملکی تاریخ کے آرمی چیفس کا مرحلہ وار جائزہ لیا جائے تو قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کے بعد آزاد ریاست معرض وجود میں آنے کے بعد ملک کے سب سے پہلے آرمی چیف کا نام جنرل سر فرینک میسروی تھا۔


جنہوں نے ایک سال سے بھی کم عرصے کے دوران اپنے فرائض انجام دیئے تھے،۔جنرل سر ڈگلس ڈیوڈ گریسی برطانوی ہند فوج میں افسر تھے۔ جنھوں نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیا تھا۔ وہ پاک فوج کے دوسرے کمانڈر ان چیف تھے۔

انہوں نے فروری 1948 سے لیکر اپریل 1951 تک اپنی ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔ملک کے تیسرے آرمی چیف کا نام ایوب خان تھا، ایوب خان پاکستان کے پہلے فور سٹار جنرل اور فیلڈ مارشل تھے۔

 1958 ،چوتھے آرمی چیف کا نام محمد موسی تھا۔ملک کے پانچویں آرمی چیف کا نام یحیی خان تھا، جنرل محمد یحیی خان18 ستمبر 1966 سے 20 دسمبر 1971 تک ملک کے سپہ سالار رہے۔ جنرل گل حسن قومی تاریخ کے سب سے مختصر مدت کے لیے فوجی سربراہ بننے والی شخصیت ہیں.

 انہوں نے دسمبر 1971 سے لیکر مارچ 1972 تک ذمہ داریاں ادا کیں،7 ویں آرمی چیف جنرل ٹکا خان 3 مارچ 1972 سے یکم مارچ 1976 تک اس عہدے پر رہے۔

ملک کے آٹھویں آرمی چیف کا نام جنرل ضیا الحق تھا، یکم مارچ 1976 سے 17 اگست 1988 تک ساڑھے 12 سال کے طویل عرصے تک 8ویں آرمی چیف کے طور پر اس منصب پر رہے،۔

ملک کے 9 ویں آرمی چیف کا نام جنرل اسلم بیگ تھا، انہوں نے اگست 1988 سے لیکر اگست 1991 تک اپنی ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔ ۔

ملک کے دسویں آرمی چیف کا نام جنرل آصف نواز تھا، انہوں نے اگست 1991 سے لیکر جنوری 1993 تک اپنی ذمہ داریاں ادا کی تھیں، دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

ملک کے گیارہویں سپہ سالار کا نام جنرل عبد الواحید کاکڑ ہے، 12 جنوری 1993 سے 12 جنوری 1996 تک عہدہ سنبھالا، 12 ویں آرمی چیف کا نام جنرل جہانگیر کرامت تھا.

انہوں نے جنوری 1996 لیکر 1998 تک اپنی ذمہ داریاں ادا کیں، نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں پرویز مشرف کو آرمی چیف تعینات کیا، ان کی مدت ملازمت اکتوبر 1998 سے لیکر نومبر 2007 تک تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کو آرمی چیف تعینات کیا گیا تھا، وہ ملک کے 14 ویں سپہ سالار تھے.

 انہوں نے نومبر 2007 سے لیکر نومبر 2013 تک اپنا عہدہ پر کام کیا، 15 ویں آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے، انہوں نے نومبر 2013 سے لیکر نومبر 2016 تک فرائض انجام دیئے۔ملک کے 16 ویں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے

 جنہوں نے اپنے عہدہ نومبر 2016 سنھبالاملک کے 17 ویں آرمی چیف کا نام جنرل عاصم منیر ہے، ان کی بطورِ آرمی چیف تقرری کی سمری پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کر دیئے ہیں، آئندہ چند روز میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ 

اہم خبریں سے مزید