لاہور ( نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف نے ہتک عزت کیس میں وکلاء کی جانب سےجواب جمع نہ کرانے پر عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا،آئندہ سماعت 29 نومبر کو ہوگی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، عدالت نے عمران خان کے وکلاء سے شہبازشریف کے سوالات پر جواب طلب کیا تھا،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے میرے اوپر دھرنا ختم کرنے ،پانامہ لیکس کیس سے پیسے دینے اور کروڑوں روپے آفر کا بے بنیاد الزام عائد کیا، یہ دعویٰ 8 جولائی 2017 کودائر کیا گیا ۔