اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کل راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں،میں اس حالت میں آپ کیلئے آ رہا ہوں ، آپ نے ہفتے کو پنڈی میں میرے لئے پہنچنا ہے، حقیقی آزادی قوم کو تب ملتی ہے جب قوم میں انصاف ہو ، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ہوتے ہیں ، حقوق ہوتے ہیں تو قوم آزاد ہوتی ہے اور آزاد قوم ہی خوشحال ہوتی ہے۔ حقیقی طور پر آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ میں ہفتہ کو قوم کیلئے راولپنڈی آ رہا ہوں ، عوام میرے لئے راولپنڈی پہنچیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر بروز ہفتہ دن ایک بجے راولپنڈی میں میری حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں۔