• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نااہلی، درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر دائر عمران خان کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابقہ کیسز کے فیصلوں میں کچھ نہیں لکھا کہ کیس کہاں چلے گا؟ جمعرات کو ساجد نامی شہری کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ ماضی میں دو متضاد آرا رہیں کہ اس کا فورم الیکشن کمیشن ہے یا ہائی کورٹ؟ فیصل واوڈا کیس میں ہم نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا ، اس میں بہت سارے کیس لاز ہیں ، دونوں فریقین کی آرا ہیں۔
اہم خبریں سے مزید