• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آؤٹ آف کورس اور غلط سوالات، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے طلبا کا ڈاؤ یونیورسٹی پر احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آؤٹ آف کورس اورغلط سوالات پر ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلباء و طالبات نے ڈاؤ یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا۔ طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ نصاب سے باہر دیا گیا ، پرچہ ڈاؤ یونیورسٹی نے تیار کیا تھا۔مظاہرے کے دوران ڈاؤ یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار یونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر اندر چلے گئے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، اس تحریک میں بچوں کا ساتھ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھی ایک نمبر سے داخلہ رہ گیا تھا، ایک نمبر سے کراچی کے بجائے میرا جامشورو میں داخلہ ہوا، گیٹ پھلانگ کر یونیورسٹی میں گیا۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر میرے خلاف دروازہ پھلانگنے کی ایف آئی آر کٹی تو وی سی کے خلاف بھی کٹے گی، 8 نہیں 35 سوال آؤٹ آف سلیبس ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وی سی نے کہا 44 ہزار بچوں کی کاپیاں مینول چیک کریں گے، وی سی نے یقین دلایا ہے کہ پیپر صدر پی ایم سی کی اجازت سے پبلک کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید