اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 25 سے 26 نومبر 2022 تک ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر اردگان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے چار ملجم (MILGEM)کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔