• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین نے اسمارٹ چوٹ پٹی ایجاد کرلی 25؍ فیصد تیزی سے زخم کو مندمل کرتی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسی چوٹ پٹی ایجاد کر لی ہے جو بجلی کے معمولی جھٹکوں کے ذریعے زخم کو دیگر چوٹ پٹیوں کے مقابلے میں 25؍ فیصد زیادہ تیزی سے مندمل کرنے میں مدد دیتی ہے اور اس مقصد کیلئے بافتوں کو متحرک کرکے ریکوری کا عمل تیز بناتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سمارٹ چوٹ پٹی وائرلیس سرکٹ سے بنی ہے جو بجلی کے کرنٹ اور درجہ حرارت کے سینسر کے ذریعے زخم مندمل ہونے کے عمل کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ محققین کے مطابق، یہ ہائی ٹیک ڈیوائس زخم کو جلد بھرتی ہے، زخمی بافتوں میں خون کی روانی کو بحال کرتی ہے اور جلد کی ریکوری بھی تیز کرتی ہے، ساتھ ہی زخم کی وجہ سے جلد پر نشان کو بھی کم یا ختم کرتی ہے۔ یہ نئی چوٹ پٹی اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے محققین نے تیار کی ہے اور اس ایجاد کے حوالے سے تحقیقی مقالہ نیچر بایو ٹیکنالوجی جریدے میں شائع ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید