کراچی (نیوز ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ میں پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن برازیل کا فاتحانہ آغاز، سربیا کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے دی ۔ برازیل کی جانب سے دونوں گولز رچرلیسن نے کئے ۔ انہوں نے پہلا گول 62ویں منٹ میں اور 73ویں منٹ میں اپنی ٹیم کی برتری دگنی کردی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔