• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغبان ورکرز یونین پی ایچ اے کی ہڑتال،دھرنا چوتھے روز بھی جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) باغبان ورکرز یونین سی بی اے پی ایچ اے ملتان کی جانب سے ہڑتال اور دھرنا چوتھے روز بھی جاری۔احتجاج پی ایچ اے ہیڈ آفس میں کیا گیا، احتجاج کی قیادت صدر عاقل قریشی اور جنرل سیکرٹری شاہ ولی راجپوت و دیگر عہدیداران نے کی احتجاج میں 50 فیصد سپیشل الاؤنس، ملازم کوٹہ کی بھرتی ، مطالبات پیش کئے گئے اس موقع پر صدر اور جنرل سیکرٹری نے انتظامیہ کو واضح پیغام دیا کہ جب تک تحریری طور پر مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی۔ انتظامیہ نے تاحال مذاکرات کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا عاقل قریشی نے مزید کہا کہ مالی پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر فوری الاؤنس منظور کیا جائے۔ الاؤنس اور بھرتی کے خلاف سازش کرنے والے کردار کو کل بے نقاب کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید