• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلور ملز، ہول سیل آٹا پوائنٹس کی چیکنگ کیلئے انفورسمنٹ ٹیم تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان آصف رضا نے کہاہے کہ سیکرٹری خوراک نادر چٹھہ کی جانب سے آٹا فراہمی کیلئے کڑے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں فلور ملز اور ہول سیل پوائنٹس کی چیکنگ کیلئے انفورسمنٹ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ فلور ملز،آٹا ہول سیل پوائنٹس اور گندم چیکنگ کے ناکوں کی انسپکشن کرے گی۔آصف رضا نے کہا کہ ملتان ڈویژن کی سطح پر محکمہ فوڈ کے افسران پر مشتمل 6 رکنی انسپکشن ٹیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ٹیم ملتان ڈویژن میں گندم سمگلنگ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرے گی جبکہ انفورسمنٹ ٹیم کا مقصد سرکاری آٹے کی رسد کے نظام کی موثر چیکنگ ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری فوڈ پنجاب نے گندم سمگلنگ مافیا کو نکیل ڈالنے کا ٹاسک دیا ہے اس حوالے سے ڈویڑن بھر میں سخت ناکہ بندی کرکے آٹے کی سمگلنگ روکی جارہی ہے۔
ملتان سے مزید