• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کیخلا ف کریک ڈاؤن، جرمانے، کئی حوالات میں بند

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلا ف   کریک ڈائون کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں اور مارکیٹس کی انسپکشن کرکے بڑے گراں فروشوں کو بھاری جرمانے عائد اور حوالات کی سیر کرائی جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے کہا کہ عوام کی جانب سے مہنگائی مافیا کے خلاف مسلسل شکایت موصول ہورہی ہیں جس پر سخت ایکشن لینا ناگزیر ہوچکا ہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو الٹی میٹم جاری کیا کہ فیلڈ میں نہ نکلنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا کسی صورت سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید