• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شخصیات نے ڈاکٹر یاسر خوستی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی

کوئٹہ(پ ر)ڈاکٹر یاسر اقبال خوستی کی اہلیہ کی انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی، صحافی امین اللہ فطرت ، بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ ،سابق صوبائی وزیر جعفر خان مندوخیل ، وزیراعلیٰ کے کوآرڈنیٹر ملک امان اللہ مہترزئی ، سیکرٹری خزانہ قمبردشتی ، سیکرٹری ماحولیات اسفندیار کاکڑ ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بابر خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت حفیظ یغور ، ڈائریکٹر محکمہ صحت ثاقب کاکڑ ، احتساب عدالت کے جج اللہ داد روشان ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نعیم خان بازئی ، ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ نور کھیتران، Dean پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر شبیر لہڑی چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی ایچ آئی اسفندیار بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ ہائوس خالد ماندئی ، ڈپٹی سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری نقیب کاکڑ نے ڈاکٹر یاسر خوستی کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی ۔ واضح رہے ڈاکٹر یاسر خان خوستی کی اہلیہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں تھی ۔ مرحومہ ڈاکٹر سید اختر خوستی کی بہو ، سید اسلم شاہ کی صاحبزادی ، ڈی جی ٹریژری سید افضل خوستی ، سرجن ڈاکٹر خاور خوستی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر خوستی کی بھاتھی تھیں ۔ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اتوار تک ائیرپورٹ روڈ چمن ہائوس اسکیم میں واقعہ بنگلہ نمبر 82-A وی آئی پی سٹور کے ساتھ والی گلی میں ہورہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید