• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نایاب ٹیلنٹ‘‘ بین اسٹوکس نے ریحان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

ابوظبی (جنگ نیوز) انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے 18 سالہ اسپنر ریحان احمد کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ 18 سالہ ریحان احمد انتہائی نایاب ٹیلنٹ ہیں۔ نوجوان آل راؤنڈر احمد نے لیسٹر شائر کیلئے صرف تین فرسٹ کلاس میچوں میں 9وکٹیں حاصل کیں اور195رنز بنائے۔ انہیں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ پاکستان میں ٹیسٹ ڈیبیو کرسکتے ہیں ۔ اسٹوکس نے تسلیم کیا کہ انہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے ، وہ ابھی پرفیکٹ نہیں، ضروری ہے ہم ریحان جیسے باصلاحیت کرکٹرکو ٹیم کے ساتھ رکھیں اور اس کی دیکھ بھال کریں۔ میں ریحان کیلئے دورہ پاکستان کو ٹریننگ کی طرح دیکھتا ہوں۔ کون جانتا ہے کہ دو یا تین سال میں کیا ہو سکتا ہے۔ لیکن میں اسے اسکواڈ میں لے کر پرجوش ہوں، ہم اسے ٹیسٹ کیپ دینا چاہتے ہیں تو ہم ایسا کرنے کی پوزیشن میں بھی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید