• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش سے مقابلہ، مشن بدلہ نہیں فتح، تیز وکٹ تیار، بابر انجری کے باعث میچ سے باہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار بیٹر بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے سے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابر اعظم کی انجری کا جائزہ ٹیم ڈاکٹرز لے رہے ہیں ۔ ان کی عدم موجودگی میں نمبر چار بیٹنگ پوزیشن کیلئے متبادل پر غور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آذان اویس کو ٹیسٹ کیپ دیا جائے گا ، وہ امام الحق کے ساتھ اننگز کا آغاز کرینگے ۔ پاکستانی کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف بدلہ لینے نہیں بلکہ بہتر کرکٹ کھیل کر فتح حاصل کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔ گرین وکٹ پاکستان کیلئے نئی نہیں، ٹیم گزشتہ برس آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور پاکستان میں بھی ایسی وکٹوں پر کھیل چکی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کیلئے 20 وکٹیں حاصل کرنا ضروری ہیں، اسی لیے فاسٹ بولرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل پیس اٹیک جبکہ نعمان علی واحد اسپنر ہونے کا امکان ہے۔

اسپورٹس سے مزید