کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔مہمان ٹیم 23مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30مئی کو راولپنڈی ، دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2اور 4جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، گرمی کی وجہ سےتینوں میچ شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ آئندہ مصروف ٹیسٹ شیڈول کی وجہ سے فاسٹ بولرز پیٹ کمنز ، جوش ہیزل ووڈ ، مچل اسٹارک کے ساتھ ممکنہ طور پر بیٹر ٹریوس ہیڈ پاکستان اور بنگلا دیش کے دوروں میں شامل نہیں ہوں گے ۔ون ڈے میں قیادت مچل مارش یا جوش انگلس کودی جاسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروف ہیں جبکہ بعض کرکٹرز کا ورک لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔