کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایران اور ویلز کےدرمیان فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے میچ میں ویلز کے گول کیپروین ہینیسی کو ایرانی کھلاڑی کو لات مارنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ بدر کردیا گیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے 84 ویں منٹ میں ایرانی ٹیم نے ویلز کے گول پر حملہ کیا اس دوران گول کیپر ڈی سے باہر آگئے اور ایرانی کھلاڑی کو روکتے ہوئے ان کے سینے پر لات ماری جس پر ریفری نے پہلے گول کیپر وین ہینیسی کو پہلے یلو کارڈ دکھایا اس کے بعد فوراً ہی ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردیا۔فیفا ورلڈ کپ قطر میں کسی کھلاڑیوں کو دکھایا جانے والا یہ پہلا ریڈ کارڈ ہے۔