• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوان اور شہباز شریف نے PNS خیبر کا افتتاح کیا، امن سے رہنا چاہتے ہیں تو جنگ کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا، وزیراعظم

استنبول(اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ آپ امن سے رہناچاہتےہیں توجنگ کیلئےبھی تیار رہنا ہوگا.

 پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات اور اشتراک کار جارحیت نہیں بلکہ دفاع کیلئے ہے، ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں.

 دنیا کومتعدد تنازعات کاسامنا، روس، یوکرین گندم برآمد معاہدے میں انقرہ کا اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو استنبول شپ یارڈ پر پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی ایس خیبر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

رجب طیب الردوان نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے استنبول شپ یارڈ پرترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ جمعہ کو پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کیا جو پاک،ترکیہ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل کا حامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

 آج دنیا کو متعدد تنازعات کا سامنا ہے، روس اور یوکرین کے درمیان گندم برآمد معاہدے میں ترکیہ کا اہم کردار ہے۔ پاک،ترکیہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہونگے، دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی توانائی کی قلت کا سامنا ہے، پاکستان قابل تجدید توانائی اور توانائی کے سستے ذرائع کیلئے اقدامات کر رہاہے۔

اہم خبریں سے مزید