پشاور ( آن لائن ) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کی خصوصی ہدایت پرڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاورناصرخلیلی کے احکامات پر محکمہ ریلوے نے پشاورسٹی ریلوے اسٹیشن کے پاس واقع عالمگیرباغ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشنری سے مستقل تجاوزات کومسمارکردیاانکروچمنٹ آپریشن کے نتیجے میں ریلوے کی 6کنال 4 مرلے کمرشل اراضی جس کی مالیت 12کوڑ 48لاکھ روپے بنتی ہے قابضین سے واگزارکرادی گئی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمنٹے کیلئے ریلوے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر تعینات کی گئی تھی واضح رہے عالمگیرباغ ریلوے کی ملکیت ہے جس کی لیز ختم ہونے کے باوجود قابضین نے عالمگیر باغ کے مختلف حصوں میں غیرقانونی تعمیرات قائم کی تھی۔ جس پراعلی حکام کی ہدایت کے مطابق مذکورہ جگہ کی قبضہ حاصل کرلیاگیا