• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واحد اور مجاہد کالونی میں کارروائیاں بھرپور قوت کے ساتھ جاری ہیں، کے ڈی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے نے کہا ہےکہ قبضہ مافیا کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود نارتھ ناظم آباد کے علاقے واحد اور مجاہد کالونی میں کارروائیاں بھرپور قوت کے ساتھ جاری ہیں قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے 80فیصد سے زائد سڑک کو اصل حالت میں بحال کر دیا ہے متاثرین کے لئے متبادل رہائشی انتظامات کے لئے سروے شروع کردیا گیا ہے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کا محکمہ انسداد و تجاوزات قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں میں مصروف عمل ہے اس ضمن میں نارتھ ناظم آباد واحد اور مجاہد کالونی میں گزشتہ ہفتے سے جاری آپریشن کے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر 150 فٹ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے 80 فیصد سے زائد سڑک کو اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے محکمہ انسداد و تجاوزات کا عملہ کامیاب کارروائیوں میں مصروف ہے ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ کی واضح ہدایت پر کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر شہر بھر میں قابضین کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید