• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان نے پاکستان کیلئے چاول کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کردی

اسلام آباد (اے پی پی، نیوز ڈیسک) برادر اسلامی ملک آذر بائیجان نے پاکستان کیلئے چاول کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کردی۔ آذربائیجان حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چاول کی درآمد پر 5سال کیلئے ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی ہے۔ آذربائیجان پاکستان سے چاول کی درآمد کو بڑھائے گا اور آذر بائیجان نے پاکستان کو فیصلے سےآگاہ کر دیا۔