• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم،لاکھوں لوٹنے والا ملزم پنجاب سے گرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سائبر کرائم سینٹر حیدرآباد نے شہری سے بینک کی جعلی ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے شہری کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکلوانے والے ملزم کو پنجاب کے علاقے پاک پتن میں چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان سجاد قاسم آباد کے رہائشی شہزور خان ولد ریاض حسین کی جانب سے سائبر کرائم سینٹر حیدرآباد میں درج کرائے گئے کرائم نمبر 2022/29زیر دفعہ 16,14,13پیکا ایکٹ 2016ء‘ R/W406,469,420,109میں کہاگیا تھا کہ نامعلوم نمبر سے اسے کسی فون کیا کہ وہ نیب کی جانب سے انکوائری آفیسر ہے ‘فراڈ کی تحقیقات کررہاہے اسی نے اس کی بینک اکاؤنٹ اوراس کی بہن (م) کے کااؤنٹ کی تفصیلات معلوم کیں۔بعدازاں دونوں کے اکاؤنٹ سے 5لاکھ 60روپے کی رقم ایم سی بی پاک پتن برانچ سے نکلوالی۔ فراڈ کرنے والے شخص اس دوران جعلسازی سے بینک کی ہیلپ لائن کانمبر بھی استعمال کیا ‘مالیاتی فراڈ کی شکایت پر ایس ایچ او سائبر کرائم سینٹر حیدرآباد انسپکٹر طارق حسین لاشاری نے تفتیش کے دوران پنجاب کے علاقے پاک پتن میں چھاپہ مارکر فراڈ میں ملوث ملزم یاسر ندیم ولد نواب خان کو گرفتار کرکے ایم سی بی جمال چوک برانچ پاک پتن جہاں اے ٹی ایم سے اس نے فراڈ سے حاصل کردہ رقم نکلوائی تھی ‘بینک انتظامیہ کی مدد سے اس کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہیں اور گرفتارملزم کو حیدرآباد ایف آئی اے سائبر کرائم سینٹر منتقل کردیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سینٹر کے افسران کا کہناہے کہ گرفتار ملزم اس طرح کے فراڈ دیگر لوگوں سے بھی کرچکا ہے گرفتارملزم کو پیر کو متعلقہ عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید