لاہور (نمائندہ جنگ ) احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی، نیب گواہان پیش نہیں ہوئے ،پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ دو گواہان بیمار ہیں مہلت دی جائے ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے حاضری مکمل کرائی، شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے ،کیس میں شہباز شریف ، احد چیمہ و دیگر نامزد ہیں، فواد حسن فواد کو بھی حاضری سے استثنیٰ مل چکا ہے۔